چینی،مرغی،آلو، گوشت،دہی،دال ماش،انڈہ اور گھی مہنگا

ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں گزشتہ سات دنوں کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بات ادارہ شماریات نے مہنگائی پر جاری کردہ اپنی ہفتہ واررپورٹ میں بتائی ہے۔

مہنگائی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعظم عمران خان

ہم نیوز کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں اوسطاً 57 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 101.49 سے بڑھ کر 102.06 روپے فی کلوہوگئی۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برائلر مرغی ساڑھے 22 روپے فی کلو مہنگی ہوئی جب کہ آلو، کیلا اور گائے کا گوشت بھی مہنگا ہو گیا ہے۔

ہم نیوز نے ادارہ شماریات کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دال ماش، دہی، انڈہ اور گھی بھی مہنگا ہوا ہے۔

کابینہ اجلاس: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف وزرا پھٹ پڑے

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گیارہ اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ان میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا چار روپے 69 پیسے سستا ہوا ہے جب کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں بھی چار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ملک کے اندر دال چنا، لہسن، پیاز، دال مسور اور بکرے کا گوشت سستا ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے تقریباً 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مہنگائی کی شرح 9.20 فیصد ہو گئی، ادارہ شماریات

ہم نیوز نے ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سات دن میں مہنگائی کی شرح 0.07 فیصد کم ہوئی اور مہنگائی کی شرح 7.68 فیصد پر آگئی۔


متعلقہ خبریں