کورونا ویکسین: راز چرانے کے لیے ہیکرز کا حملہ

جہاز، ٹرین اور میٹرو بس میں سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

فائل فوٹو


اسلام آباد: ہیکرز کے تین مختلف گروپس نے کورونا ویکسین کی تیاری کے راز چرانے کی کوشش کی ہے۔ یہ دعویٰ مائیکروسافٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

امریکی کمپنی کا کورونا ویکسین کے فیز 3 کے کامیاب تجربہ کا دعویٰ

برطانیہ کے مؤقر جریدے نے اس ضمن میں مائیکرو سافٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ جن ہیکرز گروپس نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تیارکردہ ویکسین کے راز چرانے کی کوشش کی ان میں سے ایک کا تعلق روس سے تھا جب کہ دو گروپس شمالی کوریا سے تعلق رکھتے ہیں۔

برطانوی جریدے کے مطابق مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ اس نے ہیکرز کی جانب سے کی جانے والی کوشش کو شناخت کیا جو ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں سے ویکسین کا ڈیٹا چرانے کی کوشش کررہا تھا۔

کورونا: فائزر کی ویکسین، ترک نژاد ڈاکٹروں کا کارنامہ

امریکی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیکرز نے اسی طرح ان ماہرین کے ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جو ویکسین کی تیاری میں مصروف رہے ہیں۔

برطانوی جریدے کے مطابق ہیکرز گوکہ اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں لیکن اس بات کا اشارہ مل گیا ہے کہ تمام ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانا کس قدر ضروری ہے؟

مائیکرو سافٹ کے مطابق ہیکرز نے اپنی کوشش کے دوران ایک ادویہ ساز ادارے کو نشانہ بنایا، ایک کلینیکل ریسرچر فرم کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی اور پھر ایک کوشش اس فرم تک کی گئی جس نے کورونا ویکسین کا ٹیسٹ کیا۔

امریکہ، جرمنی کے بعد روس بھی کورونا ویکسین کی تیاری کے قریب

اس ضمن میں جن کمپنیوں کی نشاندہی ہوئی ہے وہ امریکہ، کینیڈا، بھارت، جنوبی کوریا اور فرانس میں واقع ہیں۔


متعلقہ خبریں