اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ہوئے تو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہونگے،فضل الرحمان

منی بجٹ کے ذریعے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کنٹرول کریگا

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگراسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ہوئے تو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوں گے۔

فوج سے بات ہو سکتی ہے لیکن عوام کے سامنے، چھپ کر نہیں، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ ہٹ گیا ہے، مودی اور عمران کا وقت بھی آنے والا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نوازکے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کے واقعے پر ہونے والی انکوائری میں مثبت پہلو بھی ہے۔

فارن فنڈنگ کیس کیوں زیر التوا ہے؟ دال میں کچھ کالا ہے: فضل الرحمان

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کو کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے ہر صورت میں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں