شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس: پاپڑ والا، کباڑی، چپڑاسی کے بعد دودھ والا بھی سامنے آ گیا

بجلی مزید مہنگی ہو گئی، حکومت الٹی چھری سے ذبح کر رہی ہے: شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے منی لانڈرنگ انکوائری کیس میں پاپڑ والا، کباڑی، چپڑاسی کے بعد دودھ والا بھی سامنے آ گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) دستاویزات کے مطابق پتوکی کے دودھ فروش محمد ذیشان کے اکاؤنٹس سے ایک لاکھ تریسٹھ ہزار ڈالر سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔

محمد ذیشان کی جانب سے نیب کو دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2007 میں ان کے نام سے انگلینڈ سے لاکھوں روپے سلمان شہباز کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئے اس بارے میں کچھ خبر نہیں ہے ، اپنی زندگی میں صرف ایک بار وزٹ ویزے پر دبئی جا چکا ہوں۔

محمد ذیشان کا کہنا تھا کہ ان کا شہباز شریف یا ان کی فیملی کے کسی فرد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف، حمزہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

یاد رہے کہ دو نومبر کو  احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی تھی۔

احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

شہباز شریف نے عدالت سے کچھ باتیں کرنے کی استدعا کی تو عدالت نے کہا کہ یہ اہم دستاویزات وصول کر لیں پھر آپ کی بات سنتے ہیں اور عدالت نے چار وعدہ معاف گواہوں کی کاپیاں شہباز شریف کو فراہم کر دیں۔

شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے اپنے وکیل سے مشورہ کرنے کے لیے کچھ وقت دیں۔ جس کے بعد شہباز شریف نے اپنے وکیل سے مشاورت کے بعد کاغذات پر دستخط اور انگوٹھا لگا دیا۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو وعدہ معاف 265 سی کے بیان کی کاپیاں مہیا کر دی گئیں جبکہ شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو وعدہ معاف گواہان کے بیانات وصول کروا دیے گئے۔

عدالت نے درخواست کی فوٹو کاپی فراہم کرنے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کو دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اور یہ کوئی عام ٹرائل نہیں ہے ملزمان کیخلاف 2 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان دونوں درخواستوں پر 4 نومبر کو سماعت کریں گے۔


متعلقہ خبریں