ہمیں کورونا کیساتھ جینا اور رہنا سیکھنا ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمیں کورونا کے ساتھ جینا اور رہنا سیکھنا ہو گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ کورونا کے مریض بڑھ رہے ہیں اور اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، شہریوں کو کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے مکمل احتیاط کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ شہری ماسک پہننے کو اپنی عادت بنا لیں،شہریوں کو ایس او پیز پر عمل کر کے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

کورونا: ملک میں لاک ڈاؤن ہو گا یا نہیں؟ فیصلہ پیر کو ہو گا

آج پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 37 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 92 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 2 ہزار 304 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کی کل تعداد 3 لاکھ 52 ہزار296 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 21ہزار 563 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور23 ہزار641 زیرعلاج ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔


متعلقہ خبریں