کورونا ویکسین: اسرائیل نے فائزر کمپنی سے معاہدہ کرلیا

امریکہ نے فائزر ویکسین کے استعمال کی مکمل منظوری دیدی

تل ابیب: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے کی دعویداد امریکی کمپنی فائزر نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ معاہدے کے تحت فائزر ٹیسٹنگ کے تمام مراحل سے گزارنے کے بعد اپنی تیار کردہ ویکسین فراہم کرے گی۔

کورونا: فائزر کی ویکسین، ترک نژاد ڈاکٹروں کا کارنامہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق عین ممکن ہے کہ جنوری 2021 تک تیار کردہ ویکسین کی فراہمی شروع کردی جائے۔

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے تل ابیب میں قائم اسرائیلی آرمی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ ہمارے لیے ایک عظیم دن ہے کہ ہم نے کورونا کے مقابلے میں فتح حاصل کرلی ہے۔

کورونا ویکسین: راز چرانے کے لیے ہیکرز کا حملہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق فائزر کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی آٹھ ملین خوراک اسرائیل کو فراہم کرے گا جس سے چار ملین اسرائیلیوں کا فائدہ ہو گا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائزر کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی ویکسین کی خوراک ایک شخص کو دو مرتبہ لینا ہوگی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل دیگر کمپنیوں سے بھی معاہدے کررہا ہے اور اس بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہر اسرائیل کے شہری کی ویکسین تک رسائی ممکن ہو۔

امریکی کمپنی کا کورونا ویکسین کے فیز 3 کے کامیاب تجربہ کا دعویٰ

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ  مشکل وقت ہم نے ایک ساتھ دیکھا ہے اور اس کڑے وقت سے اکھٹے ہی نکلیں گے۔


متعلقہ خبریں