بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ

فوٹو: فائل


لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارتی چوکیوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا نتیجتاً 5 بھارتی فوجی مارے گئے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچنے کا بھارتی میڈیا نے اعتراف بھی کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارت کو اس سے کہیں زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر حسب معمول بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان اور چار شہری شہید ہو گئے ہیں جب کہ پانچ جوانوں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔

بھارتی فوج کی گولہ باری سے 5 افراد شہید، 28 زخمی ہوئے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ کپواڑہ میں بھارتی فوج اورمجاہدین کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس میں چار بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سات نومبر کو ہونے والی جھڑپ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں ہوئی تھی جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو اپنی عوام کے سامنے شرمندگی اٹھانا پڑی تھی۔

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی فوج نے 13 نومبرکو بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے دوران توپ خانے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلا اشتعال کی جانے والی فائرنگ کے ٹارگٹ ایریاز میں لائن آف کنٹرول کے متعدد سیکٹرز شامل ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں چار شہری شہید ہوئے ہیں جب کہ 12 زخمی ہیں۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، خواتین سمیت3افراد زخمی

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی فوج انسانی حقوق کے عالمی معاہدوں کو بھول گئی۔

آئی ایس پی ار کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ بھارتی فوج کو ہونے والے نقصان کا اعتراف خود بھارتی ذرائع ابلاغ نے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہادرانہ کارروائی میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور پانچ زخمی ہوئے۔ بھارت کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی: بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان پرامن ملک ہے اور پاک فوج اسی اصول پرعمل کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج مادروطن اورکشمیری بھائیوں کے خون کے آخری قطرے تک دفاع کرے گی۔


متعلقہ خبریں