پنجاب: کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، 487 نئے کیسز رپورٹ

خیبرپختونخوا: کورونا سے 24 گھنٹے میں 10 افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس مزید 7 افراد جاں بحق جبکہ 487 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار 309 جبکہ اموات کی تعداد 2462 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں 208 کیسز، راولپنڈی میں 102، ملتان 41، بہاولپور 23، میانوالی 16، لیہ 14، وہاڑی 12، سرگودھا 10، گوجرانوالہ 9، فیصل آباد 7، پاکپتن اور بھکر میں 4 ،4 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر،گجرات اور جہلم میں 4،4 کورونا کیسز جبکہ مظفر گھڑھ ، خانیوال ،بھکر اور ساہیوال میں 3 ،3 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق خوشاب، لودھراں اور اوکاڑہ میں کورونا کے 2،2 کیسز جبکہ رحیم یارخان ،جھنگ اور چنیوٹ میں کورونا کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد7 ہزار 109 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 2 ہزار 165 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 22 ہزار 414 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 24 ہزار 938 زیرعلاج ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 53 ہزار 873 اور پنجاب میں ایک لاکھ 9 ہزار 309 ہے۔ خیبرپختونخوا 41 ہزار 723، اسلام آباد 23 ہزار 533، بلوچستان 16 ہزار 328، آزاد کشمیر 5 ہزار 139 اورگلگت میں 5 ہزار 261 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 462 اور سندھ میں 2 ہزار 722 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 305، اسلام آباد 253، بلوچستان 155، ‏گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 119 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا سے مزید 14اموات، 979 کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔


متعلقہ خبریں