محبوبہ مفتی کا بھارت سے پاکستان کیساتھ مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ

مودی حکومت کا پلوامہ اور ستیاپال سے توجہ ہٹانے کا گھناؤنا منصوبہ

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں کشیدگی سے صرف جانی نقصان ہو گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت سیاست کو الگ رکھ کر پاکستان سے مذاکرات کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق صدر پرویزمشرف اور سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے درمیان مذاکرات کی بحالی اچھا اقدام تھا۔


متعلقہ خبریں