جی بی الیکشن: اپوزیشن دھاندلی کا شور مچا کر اپنی شکست کو شکل دینا چاہتی، شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے گلگت بلتستان کے انتخابات میں اپوزیشن دھاندلی کا شور مچا کر اپنی شکست کو شکل دینا چاہتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گلگت بلتستان کے عوام نے پی ٹی آئی امیدوارں کے جلسوں میں شرکت کی۔ ظاہر ہوتا ہےگلگت بلتستان کے عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے انتخابی مہم میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ گلگت بلتستان کے عوام علاقے کے مسائل سے آگاہ ہیں اور چل چاہتے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ شفاف اور آزاد انتخابات کیلئے جدوجہد کی۔ پی ٹی آئی نے ن لیگ حکومت کو الیکٹورل ریفارمز پر مجبور کیا۔ پسند کے نتائج حاصل کرنا مخالفین کی سیاست کا بنیادی ستون ہے۔ پہلے طے کرلیں یہ چاہتے کیا ہیں؟ ماضی کودیکھتے ہوئے ن لیگ پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ‘گلگت بلتستان کا الیکشن جیتنے کے بعد بلاول کا اگلا پڑاؤ پنجاب میں ہو گا‘

وفاقی وزیر شبلی فراز نے مریم نواز کا نام لیے بغیر کہا کہ جس ادارے پر والد نے تنقید کی اسی سے مدد مانگی جارہی ہے۔ ایسے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لوگ جمہوریت پسند نہیں ہیں۔ جمہوریت پسند لوگ منتخب حکومت کو گھر بھیجنے کی بات کیسے کرسکتے ہیں؟ ن لیگ ہمیشہ نازیبا الفاظ اور ذاتی حملے کرتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ نوازشریف کی اہلیہ کا عزت و احترام کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جمہوریت پسند نہیں ہوسکتے ہیں، ان کی موروثی پارٹیاں ہیں۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو کو پارٹی وراثت میں ملی۔ ہمارے لیڈر نے صفر سے جدوجہد شروع کی اور آج ملک کے مقبول ترین وزیراعظم ہیں۔ ملک کا مستقبل عمران خان سے جڑا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ معاشی اعشاریے بتا رہے ہیں کہ روزگار اور معیشت میں اضافہ ہورہا ہے۔ پیٹرول کی قیمت کم ہونے جارہی ہے۔ کورونا بحران نہ ہوتا تو پاکستان کی معیشت دگنی ہوجاتی۔ مہنگائی کم ہورہی ہے اور مزید کم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کی ہر سطح پر مذمت کی ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ ہر سطح پر اٹھائیں گے۔ بھارت کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی منہ کی کھانی پڑے گی۔ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں پہلے کی طرح ناکام ہوں گی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کو دوبارہ کھڑا کررہے ہیں۔ 20ارب ڈالر کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ ختم کیا، مہنگائی بھی ختم کریں گے۔


متعلقہ خبریں