گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری


اسلام آباد: گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر ہفتے کے روز برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استور میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وادی لیپا آزاد کشمیر میں طویل خشک سالی کے بعد پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد سمیت آزاد کشمیرکے وسطی اضلاع اور زیریں علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت بھی  بڑھ گئی ہے۔

ہفتے کے روز راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش ہوئی جس کے بعد جڑواں شہروں میں موسم سرد ہو گیا۔

مزید پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں ہفتہ، اتوار کو بارش اور  پہاڑوں پر برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی۔ بلوچستان کے علاقے مستونگ، بولان، پشین، قلات اور قلعہ عبداللہ سمیت شمال مشرقی ومغربی علاقوں میں بارش ہوئی ۔

محکمہ موسمیات نے آج اور کل اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں لوٸر دیر اور گردو نواح میں بھی بارش ہوئی۔ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آج اور کل اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔


متعلقہ خبریں