دبئی ریئل اسٹیٹ: پاکستانیوں کی 120 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری

دبئی ریئل اسٹیٹ: پاکستانیوں کی 120ارب روپے کی سرمایہ کاری

دبئی: پاکستانیوں نے دبئی ریئل اسٹیٹ میں 120 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری دبئی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ لگانے والے 10 بڑے سرمایہ کاروں میں شامل ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی ریئل اسٹیٹ میں سب سے زیادہ سرمایہ بھارتی شہریوں نے لگایا ہے۔ بھارتیوں نے دبئی ریئل اسٹیٹ میں ایک سال میں تقریباً 470 ارب روپے  کی سرمایہ کاری کی۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں پاکستانی چھٹے نمبر پر ہیں۔ پاکستانیوں نے دبئی ریئل اسٹیٹ میں 120 ارب روپے لگائے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں کی دبئی میں 4ہزار غیر قانونی جائیدادوں کا پتہ لگایا ہے: اسد عمر

خیال رہے کہ گزشتہ سال قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بتایا تھا کہ دبئی ریئل اسٹیٹ میں پاکستانیوں نے 8 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔

دبئی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری میں پاکستانیوں کی جانب سے کثیر سرمایہ کاری پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ سال ایف بی آر حکام  نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا تھا کہ دبئی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے دبئی اتھارٹی کو خطوط لکھے گئے لیکن ان کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر حکام نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا تھا کہ کو بتایا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے کے تحت کمپنی کسی فرد کے نام پر رجسٹرڈ ہو تو اسی صورت میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جبکہ تمام لوگوں کا جنرل ڈیٹا حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اسد عمر نے بطور وزیر خزانہ کہا تھا کہ پاکستانیوں کی دبئی میں چار ہزار غیر قانونی جائیدادوں کا پتہ لگایا ہے۔


متعلقہ خبریں