پی ایس ایل 5: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی


کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 171 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ سے ناقابل شکست 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک 39، ویجولین 37 ، ڈوپلیسی 31 اور امام الحق 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پی ایس ایل 5، ملتان کو شکست، کراچی نے فائنل میں رسائی حاصل کر لی

لاہور قلندرز کی جانب سے دلبر حسین نے تین جب کہ حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے بالترتیب دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس جیت کے ساتھ لاہور قلندرز کل ملتان سلطانز کے مدمقابل ہو گی جب کہ پشاور زلمی کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں