گلگت بلتستان انتخابات: پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع



گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے جب کہ ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ہم نیوز کو انتخابات کے نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 10 اضلاع کے 23 حلقوں میں 300 سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں جب کہ 7 لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

مرد ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 82 ہزار نو سو ستانوے اور خواتین ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 21 ہزار پچھہتر ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز سمیت دیگر جماعتیں انتخابات میں مدمقابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کا الیکشن جیتنے کے بعد بلاول کا اگلا پڑاؤ پنجاب میں ہو گا

جی بی اے تھری گلگت تھری میں انتخابات نہیں ہوں گے۔ حلقے میں تحریک انصاف کے امیدوار جعفر شاہ انتقال کرگئے تھے۔

انتخابی عمل کے دوران ڈیوٹی کے لیے پنجاب سے 3 ہزار پولیس اہلکار، خیبر پختونخوا سے 2 ہزار، سندھ سے پانچ سو اور بلوچستان سے 2 سو پولیس اہلکار گلگت بلتستان پہنچ چکے ہیں۔

ان اہلکاروں کو گلگت بلتستان کے 10اضلاع میں ضرورت کے مطابق تعینات کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان پولیس کے 2506 اہلکار بھی الیکشن ڈیوٹی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 4 ماہ قبل گلگت بلتستان کو صوبہ بنارہے تھے مگر اپوزیشن نے بنانے نہیں دیا، علی امین
دیگرسیکیورٹی فورسز میں جی بی اسکاؤٹس کے 965 اہلکار، رینجرز کے 1700 اور ایف سی کے 11سو اہلکار بھی الیکشن عمل میں پولیس کی معاونت کریں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمنشر گلکت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلکت بلتستان اسمبلی کے انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدرانہ انداز میں کرائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں