خیبرپختونخوا:کورونا سے صحتیاب مریض پھر متاثر ہونے لگے



پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب مریض پھر سے وائرس کا شکار ہونے لگے ہیں۔

ماہرین صحت نے کیس اسٹڈی کی بنیاد پر پہلی ریسرچ رپورٹ جاری کی ہے۔ ریسرچ رپورٹ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے ماہرین نے پیش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق6جون کو محکمہ صحت کے ملازم میں علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ 4ماہ اور 13 دن بعد دوبارہ اسی ملازم میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں۔

ٹیسٹ کرانے پردوبارہ کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اینٹی باڈیزبننے کے باوجود ملازم کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ کورونا وائرس سےصحت یاب افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ دیگر ممالک میں دوسری بار کورونا زیادہ خطرناک ثابت ہورہا ہے اور پاکستان میں بھی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے2ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی رپورٹ کےب مطابق سردی میں کورونا کی دوسری لہر سے زیادہ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں، فیس ماسک اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

خیبرپختونخوا 41 ہزار 990 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور ایک ہزار309 اموات ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج  شروع ہو چکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں