موسم سرما کی پہلی بارش

بارش

فوٹو: فائل


ملک کے مختلف شہروں میں  بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

مری، شانگلہ، مردان، دکی اور لوئر دیر سمیت مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں۔ گلگت بلتستان، چترال، استور اور آزاد کشمیر میں برف باری ہوئی۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی۔اوچ شریف اور شجاع آباد میں بارش سے موسم سرد ہو گیا۔

کشمور اور تنگوانی سمیت سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش ہوئی۔ شانگلہ، مردان، دکی اور لوئر دیر سمیت مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں۔

کوئٹہ اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے بادل برستے رہے استورمیں بھی بارش ہوئی تو آسمان سے روئی کے گالے گرنے کا سلسلہ بھی رکا نہیں۔ کئی علاقوں میں ڈیڑھ فت تک برف پڑ چکی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج مزید بارش کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

وادی لیپا میں برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ شدید برفباری کے باعث برتھواڑ گلی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔ شانگلہ اورمیرپور آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی ہو رہی ہے۔

قلات اور گردونواح میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے۔ نوشہرہ میں دوسرے روز بھی بارش ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں