17ارب سے زائد مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام



گوادر: پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈزاور آرمی نے مشترکہ کارروائی کے دوران 17ارب روپے سے زائد مالیت کی بیش قیمت منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق مختلف علاقوں میں جوائنٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ دوران آپریشن پسنی شادی کور میں بیش قیمت منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کو نا کام بنایا گیا۔

کارروائی کے دوران پہاڑوں میں چھپائی گئی منشیات میں101 کلو گرام کرسٹل اور 2700کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے۔

پکڑی جانے والی منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تقریباً17.275ارب  روپے کے لگ بھگ ہے۔

ڈی جی کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔


متعلقہ خبریں