گلگت بلتستان کا میدان تحریک انصاف نے مار لیا، 9سیٹوں پر فاتح


گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف9، پیپلزپارٹی4، مسلم لیگ ن2، آزاد امیدوار7 اور ایم ڈبلیو ایم نے ایک سیٹ جیتی ہے۔

جی بی الیکشن: 418 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

ہم نیوز کے مطابق گلگت بلتستان حلقہ6ہنزہ سے پی ٹی آئی کے عبید اللہ بیگ5ہزار 624ووٹ کے ساتھ پہلےنمبر پر ہیں۔ آزاد امیدوار نور محمد 4ہزار 584ووٹ لے کر دوسرے اور پیپلزپارٹی کے ظہور کریم 4ہزار 90ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے18حلقہ4 دیامرکے تمام پولنگ اسٹیشنزکاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ وصول ہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی امیدوارحاجی گلبرخان6793ووٹ لےکرکامیاب۔ آزادامیدوارکفایت الرحمان 5986 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے8اسکردو میں ایم ڈبیلو ایم کے محمد کاظم میثم کامیاب قرار پائے ہیں۔

جی بی اے9اسکردو3 سے آزادامیدوار وزیر سلیم 6ہزار334ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی امیدوارفدا ناشاد 5ہزار184 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پیپلزپارٹی امیدواروزیروقار2ہزار32ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے15دیامر1 سےآزادامیدوارحاجی شاہ بیگ3000ووٹ لےکرکامیاب۔ آزادامیدواردلپزیر2600ووٹ لےکردوسرےنمبرپررہے۔

جی بی اے17دیامرحلقہ3 کے تمام پولنگ اسٹیشنزکاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ آگیا ہے۔ پی ٹی آئی کے حیدرخان 5389 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ جےیوآئی کے رحمت خالق 5162 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 جی بی 8 ،اسکردو 2 کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا ہے جس میں ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار کاظم 7 ہزار 534 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

اس حلقے میں پیپلزپارٹی کے سید محمد علی شاہ 7 ہزار146 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

جی بی 24 گانچھے میں پیپلزپارٹی کے انجینئر محمد اسماعیل 6 ہزار206 ووٹ لے کر کامیاب ٹھرے ہیں جب کہ  پی ٹی آئی کے شمس الدین 5 ہزار361 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

جی بی 22 گانچھے میں آزادامیدوار مشتاق حسین 6 ہزار 51 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے امیدوار 4 ہزار 945 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

جی بی 7 اسکردو 1 کا  بھی مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا ہے جس کے مطابق  پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ ذکریا 5 ہزار290 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

اس حلقے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سید مہدی شاہ 4 ہزار114 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

جی بی 14 استور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار شمس لون 5 ہزار 354 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔ یپیپلزپارٹی کے ڈاکٹر مظفر ریلے 3 ہزار479 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 13 استور 1 کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار خالد خورشید 4 ہزار836 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ ن لیگ کے امیدوار فرمان علی خان 3 ہزار528 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

جی بی 10 اسکردو 4 روندو میں آزادامیدوار راجہ ناصر علی خان کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے 4 ہزار 841 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وزیر حسن 3 ہزار100 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 12 شگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راجہ اعظم خان 9 ہزار322 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔پیپلزپارٹی کے عمران ندیم 7 ہزار663 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل کل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بنا کسی وقفے کے جاری رہا۔

انتخابی قواعد و ضوابط کے مطابق شام پانچ بجے تک پولنگ اسٹیشنز میں موجود افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت بھی دی گئی۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں ساتھ لاکھ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں سوا لاکھ پہلی مرتبہ ووٹر بنے ہیں۔


متعلقہ خبریں