گلگت بلتستان انتخابات: سات حلقوں میں تحریک انصاف کا پلڑا بھاری


گلگت: گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سات حلقوں میں برتری حاصل ہے۔

ہم نیوز نے بتایا ہے کہ اب تک کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی دو، دو نشتوں پر آگے ہے۔

اس کے علاوہ تین حلقوں میں آزاد امیدوار سبقت لے گئے ہیں جب کہ جمعیت علمائے اسلام  (جے یو آئی) ف اور ایم ڈبلیو ایم ایک ایک نشست پر آگے ہیں۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف9، پیپلزپارٹی4، مسلم لیگ ن2، آزاد امیدوار7 اور ایم ڈبلیو ایم نے ایک سیٹ جیتی ہے۔

مسلم  لیگ ن کے سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور پیپلزپارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ الیکشن ہار گئے ہیں۔

حافظ حفیظ الرحمان حلقہ جی  بی ایل ٹو میں تیسرے نمبر پر رہے۔ پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ  پر پی ٹی آئی کے راجہ ذکریا کو  گیارہ سوچھہتر ووٹوں  کی  لیڈ ہے۔

گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل کل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بنا کسی وقفے کے جاری رہا۔

انتخابی قواعد و ضوابط کے مطابق شام پانچ بجے تک پولنگ اسٹیشنز میں موجود افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت بھی دی گئی۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں ساتھ لاکھ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں سوا لاکھ پہلی مرتبہ ووٹر بنے ہیں۔


متعلقہ خبریں