باکسر عامر خان کی گاڑی موٹروے پر حادثے کا شکار


پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی گاڑی موٹروے پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں عامر خان محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کی گاڑی بارش کی وجہ سے موٹروے پر پھسل گئی اور بیریئر کے ساتھ جاٹکرائی۔ حادثے کا شکار ہونے والی مرسڈیز کی مالیت نوے ہزار پاؤنڈ ہے۔

باکسر عامر خان کا حادثے سے متعلق کہنا ہے کہ والدین اور چاہنے والوں کی دعاؤں سے وہ محفوظ رہے۔

پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کا بھارت کے نیراج گویت کو کرارا جواب

انہوں نے حادثے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گاڑی کو فرنٹ اور بیک سے نقصان ہوا ہے۔

خیال رہے کہ 2017 میں بھی عامر خان ایک لاکھ پاؤنڈ کی رینج روور چلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں