دبئی: غیر ملکیوں کو گولڈن ویزہ دینے کی منظوری

اسرائیلی سیاحوں کی پہلی مرتبہ دبئی آمد

دبئی: متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کو گولڈن ویزہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ گولڈن ویزہ کے حامل افراد کو امارات میں دس سالہ رہائش اختیار کرنے کی اجازت ہو گی۔

دبئی ریئل اسٹیٹ: پاکستانیوں کی 120 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اعلان کیا ہے کہ مخصوص پیشوں سے متعلق افراد گولڈن ویزہ حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔

اسرائیلی سیاحوں کی پہلی مرتبہ دبئی آمد

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والے افراد کے علاوہ، ڈاکٹرز، کمپیوٹر انجینئر، الیکٹرانکس، پروگرامنگ اور بائیو ٹیکنالوجی کے حامل افراد گولڈن ویزہ حاصل کرنے کے مجاز قرار دیے گئے ہیں۔

ہم نیوز نے خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ گولڈن ریزیڈنسی ہائی اسکول کے طلبہ اور ان کے اہلخانہ کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

دبئی: غیر شادی شدہ جوڑوں کو ساتھ رہنے اور شراب نوشی کی اجازت

گولڈن کارڈ ایک طویل مدتی رہائشی پروگرام ہے جس کا اعلان وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران نے مئی 2019 میں کیا تھا۔


متعلقہ خبریں