امریکی صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کی کامیابی کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دیدیا

ٹرمپ گزشتہ ہفتے ایران پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے،نیو یارک ٹائمز

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی شکست کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دے دیا ہے۔

امریکہ: دوسری مرتبہ ٹرمپ انتظامیہ کو اقتدار کی منتقلی ہو گی، پومپیو

ہم نیوز کے مطابق ری پبلکن صدارتی امیدواراورامریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جوبائیڈن نے اس لیے انتخاب جیتا کہ الیکشن دھاندلی زدہ تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ریڈیکل بائیں بازو کی نجی ملکیت والی کمپنی نے انتخابات خود مرتب کیے ہیں۔

امریکی صدر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی اور خاموش میڈیا نے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انتخابی رات کو ہونے والی تمام مکینیکل غلطیاں دراصل ووٹ چوری کرنے کی کوشش تھی۔

ٹرمپ کو شکست: ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ ملتوی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنا سب سے بڑا مذاق تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن میں جیت انہی کی ہو گی۔


متعلقہ خبریں