گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی کے مضبوط امیدوار کو شکست


گلگت: گلگلت بلتستان انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مضبوط امیدوار و سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو شکست ہو گئی ہے۔

جی بی 7 اسکردو 1 کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ ذکریا نے پیپلزپارٹی کے امیدوار سید مہدی شاہ کو شکست دی ہے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ ذکریا 5 ہزار290 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

اس حلقے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سید مہدی شاہ 4 ہزار114 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

گلگت بلتستان انتخابات:8 حلقوں کے مکمل نتائج موصول، پی ٹی آئی کو برتری


متعلقہ خبریں