مری: موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہو گئی

مری: موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہو گئی

فائل فوٹو


مری: موسم سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ برفباری کے ساتھ ہی موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔

موسم سرما کی پہلی بارش

ہم نیوز کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔

موسم سرما کی پہلی برفباری سے جہاں علاقہ مکین لطف اندوز ہو رہے ہیں تو وہیں موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے۔ سردی سے محفوظ رہنے کے لیے علاقہ مکین گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ قہوے کا استعمال کر رہے ہیں۔ لوگ سردی میں خشک میوہ جات سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مری، شانگلہ، مردان، دکی اور لوئر دیر سمیت مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں۔ گلگت بلتستان، چترال، استور اور آزاد کشمیر میں بھی برف باری ہوئی ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہفتہ، اتوار کو بارش اور  پہاڑوں پر برفباری کا امکان

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے جن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گردونواح شامل ہیں۔ یہ موسم سرما کی پہلی بارش ہے۔ اوچ شریف اور شجاع آباد میں بھی ہونے والی بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے۔

کشمور اور تنگوانی سمیت سندھ میں کہیں کہیں بارش ہوئی ہے جب کہ شانگلہ، مردان، دکی اور لوئر دیر سمیت مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں۔

کوئٹہ اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے بادل برستے رہے ہیں ۔استورمیں بھی بارش ہوئی تو آسمان سے روئی کے گالے گرنے کا سلسلہ بھی رکا نہیں۔ کئی علاقوں میں ڈیڑھ فت تک برف پڑ چکی ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ تک گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔


متعلقہ خبریں