وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا



وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

ترجمان مراد علی شاہ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےجمعہ کو ہلکا بخار محسوس کیا تھا۔ جمعہ کو کورونا کا ٹیسٹ کرویا تو مثبت آیا۔

مرادعلی شاہ نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر میں نے خود کو آئسولیٹ کیا ہے۔ ہلکا بخار ہے، باقی طبیعت بہتر ہے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کےقمرزمان کائرہ کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے تمام احباب سے اپیل کی ہے کہ ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رہنما فاروق ستار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر کی بھی کورونا ٹیسٹس رپورٹ مثبت آئی تھیں جس کے انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس: پاکستان کے15شہروں میں تیزی سے اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور گزشتہ24 گھنٹوں میں بھی19 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ صوبہ سندھ وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 55 ہزار680 ہے۔

سندھ میں2 ہزار747 اموات ہو چکی ہیں۔ پنجاب میں 2 ہزار475 اموات اورایک لاکھ 10 ہزار450 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب تیزی سے بڑھ  رہا ہے۔ سندھ کے شہر حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 16.59 فیصد کے ساتھ ملک بھرمیں سب سے زیادہ ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.12 ہے۔


متعلقہ خبریں