مریم نواز کا گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کا الزام

مریم نواز کا گلگت بلتستان

فوٹو: ہم نیوز


مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم  نواز نےگلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ملنے والی نشستیں سلیکٹرز کی مرہون منت ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا پہلے کوئی وجود تھا نہ اب ہے، گلگت بلتستان کے بہادر لوگو اس دھاندلی سے ہمت نہیں ہارنا ،ریت کی یہ دیوار گرنے والی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکو بھیک میں ملنے والی چند سیٹیں دھونس، دھاندلی، مسلم لیگ ن سےتوڑے گئے امیدواروں اور سلیکٹرز کی مرہون منت ہیں۔

وفاق میں موجود حکمران جماعت کوپہلی بار یہاں ایسی شکست فاش ہوئی ہے۔ یہ شکست آنے والے دنوں کی کہانی سنارہی ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر نے الزام لگایا کہ پنجاب اور وفاق کی طرح سادہ اکثریت نہ ملنے کے باوجودتمھیں بیساکھیاں فراہم کر کےحکومت تو بنوا دی جائے گی لیکن اس آئینے میں اپنا چہرہ ضرور دیکھو جو گلگت بلتستان کے عوام نے تمہیں دکھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان کا میدان تحریک انصاف نے مار لیا، 9سیٹوں پر فاتح

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پوری ریاستی طاقت، حکومتی اداروں، سرکاری مشینری کا زور زبردستی اور جبر کے ہتھکنڈوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے اور بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے۔ ہارنے والوں کو “لوٹا پارٹی” سے دگنی سیٹوں کا ملنا کٹھ پتلی پر عوام کا عدم اعتماد ہے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی  حکومت پر جی بی انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ جی بی الیکشن 15اگست کوہوناتھا مگر3ماہ تاخیرکی گئی تاکہ حکومت کودھاندلی کیلیے وقت مل سکے۔

شاہد خاقان نے کہا پی ٹی آئی کے وہ لوگ جن کوکوئی جانتا نہیں تھا وہ کامیاب ہوئے۔ دھاندلی کے باوجود آج گلگت کا مستقبل بھی تاریک دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت الیکشن میں 2018انتخابات کی تصویر ایک بار پھر نظر آئی۔ جی بی حکومت کے فنڈز روک کر پہلے ہی پری پول دھاندلی کا اغاز کر دیا تھا۔ انٹیرم سیٹ اپ پہلے دن سے الیکشن پر اثر انداز ہوتا رہا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کو ہرانے کے لیے سائنٹیفک طریقے استعمال کیے گئے۔ وفاقی حکومت نے انتخابی مہم میں200ارب روپے کے کام کرانے کے وعدے کیے۔


متعلقہ خبریں