مہنگائی سابقہ حکومت کا تحفہ ہے، شاہ محمود قریشی

جہانگیر ترین مجھ سے زیادہ عمران خان کے مزاج کو سمجھتے ہیں، شاہ محمود

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہم نے شفاف انتخابات کی بنیاد رکھ دی ہے۔

گلگت بلتستان  کے عوام نے  ن لیگ کا  بیانیہ مسترد کر دیا، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گلگت الیکشن میں عوام نے ن لیگ کے بیانیے کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوام نے پی پی اور ن لیگ کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں انتخابات میں امن و امان مثالی تھا۔

وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا کہ پی ڈی ایم غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کے بیانیے بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

گزشتہ 35روز میں مہنگائی کا نیا طوفان آیا، مرتضیٰ وہاب

ہم نیوز کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر آچکی ہے جس کی شدت پہلے سے زیادہ ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

وزیرخارجہ نے زور دے کر کہا کہ عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

گلگت بلتستان کے عوام  نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کر دیا، عمران خان

مخدوم شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا کہ مہنگائی موجودہ حکومت کا نہیں سابقہ حکومت کا تحفہ ہے۔


متعلقہ خبریں