برطانوی وزیراعظم نے خود کو قرنطینہ کر لیا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع

فائل فوٹو


لندن: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ وہ تمام حکومتی امور 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ والی سرکاری رہائش گاہ سے انجام دیں گے۔

برطانوی وزیراعظم کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں اور نہ ہی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن انہوں نے کورونا سے متاثرہ ایک شخص سے ملاقات کی تھی جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کہا ہے کہ وہ پوری طرح صحتمند ہیں اور اچھا محسوس کررہے ہیں لیکن انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

برطانوی شہزادہ ولیم کو کورونا: شاہی خاندان نے پوشیدہ رکھا

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے معمول کے امور 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ والے گھر سے انجام دیں گے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا اسی سال پہلی لہر کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال میں بھی زیر علاج رہنا پڑا تھا۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفے وزیراعظم نے ایم پیز کے ایک گروپ سے ملاقات کی تھی جس میں سے ایک شخص کا بعد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، بورس جانسن

برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔ برطانیہ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے سبب 50 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔


متعلقہ خبریں