کورونا: 4 ارب 80 کروڑ روپے شفاف انداز میں خرچ کیے، وزیراعظم

وزیراعظم کی خصوصی اقتصادی زونز کو بجلی، گیس فراہم کرنےکی ہدایت

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے 4 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز شفاف انداز میں خرچ کیے گئے۔

کورونا ریلیف فنڈز کی نگران کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ امداد اور خیرات میں پیش پیش رہی ہے۔ قوم اعتماد رکھے، جمع ہونے والے فنڈز میں مکمل شفافیت کو یقینی بنارہے ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کو بتایا گیا کہ فنڈز میں انٹرنیشنل ڈونرز کی جانب سے ایک ارب 8 کروڑ روپے جمع ہوئے۔ مقامی سطح سے فنڈز میں تین ارب 80 کروڑ روپے وصول ہوئے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فنڈ کورونا سے بے روزگار افراد میں احساس ایمرجنسی کیش کے تحت تقسیم کیا گیا۔ حکومت نے 19ارب55 کروڑ روپے ریلیف فنڈ میں جمع کرائے۔

مزید پڑھیں: صوبائی وزیر انصر مجید نیازی کا کورونا فنڈ میں 32 لاکھ روپے کا چیک

اجلاس کو بتایا گیا کہ 24 ارب 43 کروڑ کی رقم سے 20 لاکھ خاندانوں کو احساس ایمرجنسی کیش کے تحت 12 ہزار روپے دیے گئے۔

خیال رہے کہ اپریل میں وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں سے کورونا کیخلاف جنگ میں فنڈز دینے کی اپیل کی تھی۔

عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا کے خلاف اوورسیزفنڈ میں اپناحصہ ڈالیں، پاکستان نےاب تک 8 ارب ڈالرریلیف فنڈز کیلئےجمع کیے ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ امریکہ نے اپنےعوام کو2 ہزار 200 ارب روپے کا ریلیف دیا، جرمنی اورجاپان نےایک ہزارارب ڈالرکا ریلیف دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جرمنی اورجاپان کی آبادی پاکستان سےآدھی ہے۔ پاکستان سمیت پوری دنیا پر کورونا کا عذاب آیا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے ہی حالات اچھےنہیں تھے اور اب لاک ڈاؤن کے کی وجہ سے پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہے۔

وزیرارعظم نے اس اعزم کا اظہار کیا تھا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں