چودھری شجاعت کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

فائل فوٹو


گجرات: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کو صحت بہتر ہونے پر لاہور کے سروسز اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت حسین گزشتہ گیارہ روز سے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسپتال میں چودھری شجاعت کی عیادت کی۔

بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت حسین ایک ملنسار انسان ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی کی آمد پر اسپتال میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

دوسری جانب چودھری شجاعت حسین کے معالج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی گزشتہ چند دن سے طبعیت بہتر ہے۔

نواز شریف کی تقریر لکھنے اور کروانے والوں نے انکے پاؤں پر کلہاڑی ماری، چودھری شجاعت

ان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت کا سانس کا مسئلہ حل ہو گیا ہے، انھیں نمونیہ کی وجہ سے سانس کا مسئلہ ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تازہ ایکسرے میں دیکھا گیا ہے کہ نمونیہ ایسے غائب ہو گیا جیسے تھا ہی نہیں اور نہ ہی چودھری شجاعت حسین کو کسی آکسیجن ماسک کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کو پھیپھڑوں میں انفیکشن اور سانس لینے پر دشواری اسپتال لایا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں