ابوظہبی: اتحاد ایئرویز اسرائیل کے لیے روزانہ اڑانیں بھرے گی

ابوظہبی: اتحاد ایئرویز اسرائیل کے لیے روزآنہ اڑانیں بھرے گی

ابو ظہبی: اتحاد ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سال سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں شروع کرے گی۔

اسرائیلی سیاحوں کی پہلی مرتبہ دبئی آمد

ابوظہبی کی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز کی جانب سے یہ اعلان ویب سائٹ پر کیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق تل ابیب کے لیے اتحاد ایئرویز کی پروازیں 28 مارچ 2021 سے روزآنہ اڑانیں بھرا کریں گی۔

دلچسپ امر ہے کہ اطوظہبی میں تاحال عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے غیر ملکیوں کو ایئرپورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہے جب کہ دبئی میں غیر ملکیوں کو داخلے کی اجازت دی جا چکی ہے۔

یو اے ای اور بحرین کے بعد سوڈان کا بھی اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دیگر شعبوں میں بے پناہ نقصانات ہوئے ہیں وہیں اتحاد ایئرویز نے بھی گزشتہ دنوں ہونے والے مالی خسارے پہ قابو پانے کے لیے اپنے ملازمین کی تعداد میں کمی کی ہے۔

اتحاد ایئرویز نے اپنے بیان میں پروازوں کی شروعات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب، اسرائیل کا معاشی اور ٹیکنالوجیکل مرکز ہے۔

اسرائیل میں90 روز کا قیام: اماراتی شہریوں کو ویزہ درکار نہیں ہو گا

اس ضمن میں اتحاد ایئرویز نے بتایا ہے کہ جب 15 ستمبر کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ہوا تھا  تو اس کے صرف ایک ماہ بعد 19 اکتوبر2020 کو اتحاد ایئرویز کی کمرشل فلائٹ نے تل ابیب کے لیے اڑان بھری تھی جو گلف میں کسی بھی ایئرلائن کی پہلی کمرشل پرواز تھی۔


متعلقہ خبریں