ابوظہبی:غیر ملکیوں کو آزاد پیشوں کے لائسنس جاری کرنیکا اعلان

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے انتباہ

ابو ظہبی: غیر ملکیوں کے لیے آزاد پیشوں کے لائسنس جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لائسنس کے حامل افراد مختلف نوعیت کے 48 کاروبار کرنے کے مجاز ہوں گے۔

ابوظہبی: اتحاد ایئرویز اسرائیل کے لیے روزانہ اڑانیں بھرے گی

متحدہ عرب امارات نے اپنی ویزہ پالیسی میں نرمی کی ہے جس کے تحت  اب سرمایہ کاروں، طلبہ اور پروفیشنل افراد کو زیادہ طویل مدت تک امارات آنے اورقیام کرنے کی اجازت ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے کے مطابق ابوظہبی کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے اقدام کا بنیادی مقصد لیبر مارکیٹ کو لچکدار بنانا ہے۔

ابوظہبی کی حکومت نے جو اعلان کیا ہے اس کے تحت غیر ملکی افراد کمپیوٹر میں کنسلٹینسی، غیر منقولہ جائیداد کا کاروبار، قانونی مشاورت، سیاحت، تعلقات عامہ اور فنون لطیفہ میں کام کرنے مجاز اس وقت ہوں گے جب وہ لائسنس حاصل کر لیں گے۔

ابوظہبی میں مقیم پاکستانی راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

دبئی نے گزشتہ ماہ نئے پروگرام کا اعلان کیا تھا جس کے تحت بیرون ملک مقیم پروفیشنل افراد کو آن لائن کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں