وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

وزیراعظم کی زیرصدارت

فائل فوٹو


وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے جس کا ایجنڈا14 نکات پر مشتمل ہے۔

کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اورکورونا صورتحال پرغور ہوگا۔ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔

نیشنل کمیشن برائےانسانی حقوق کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری بھی متوقع ہے۔ پریس کونسل پاکستان کے ممبران کے نوٹیفکیشن کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق آرڈیننس میں اختیارات کی فراہمی کی منظوری دی جائے گی۔ اہم پبلک سیکٹر انٹرپرائزیزکے سی ای اوز کی تقرری کے عمل پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے28 اکتوبراور 4 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 21 اکتوبراور 5 نومبر کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 29 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق اور اشیا کی امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی کی منظوری بھی متوقع ہے۔

پاکستان میڈیکل اتھارٹی کا قیام اورنیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایکڈمک بورڈ کے چیئرمین کی تقرری بھی کابینہ اجلاس میں دیئے جانے کا امکان ہے۔ ویزہ پالیسی کی اسٹریم لائننگ پر وزارت داخلہ کابینہ کو بریفنگ دے گی۔


متعلقہ خبریں