حزب اختلاف مانے نہ مانے عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے، فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی، فردوس عاشق اعوان

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی  معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف مانے یا نہ مانے عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں حزب اختلاف جماعتوں کی شکست پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شکست تسلیم کرنے کے لیے بھی ظرف کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدترین شکست کے بعد حزب اختلاف مانے نہ مانے گلگت بلتستان کی عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے اور مسترد شدہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تاریخی شکست پر ماتم کناں ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوئی ان کو سمجھائے کہ صرف وہی انتخابات شفاف نہیں ہوتے جس میں آپ جیتیں۔ اب حوصلہ کرو اور ووٹ کو عزت دو۔

گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری نے کہا تھا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی، دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن جائیں گے اور چوری کی گئی سیٹیں واپس لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جی بی میں چوری کی گئی سیٹیں واپس لیں گے، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا شکر گزار ہوں۔ گلگت بلتستان کے عوام چاہتے ہیں کہ جمہوریت آگے بڑھے۔ پہلے بھی بتایا تھا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف کوششیں جاری ہیں۔  ہم اجازت نہیں دیں گے کہ لڑاوَ اور حکومت کرو کا طریقہ اپنایا جائے۔


متعلقہ خبریں