امریکہ: اقتدار کی منتقلی میں تاخیر کا خدشہ

اقتدار کی منتقلی

فائل فوٹو


واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اقتدار کی منتقلی میں مزید تاخیر کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ اختیارات کی منتقلی میں مزید تاخیر ہوئی تو کورونا سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ جتنی جلدی اختیارات ملیں گے اتنی جلد کورونا ویکسین پر کام شروع ہوگا۔ اختیارات کی منتقلی سے انکار ملک کو کمزور کرنے سےز یادہ پریشان کن ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی فتح کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دیا ہے اور اپنی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

رپبلکن پارٹی کے امیدوار کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے بعد امریکہ کے حالیہ انتخابات کےدوران مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں الیکشن جیت چکا ہوں، صدر ٹرمپ

ٹرمپ نے ریاست مشی گن، ریاست وسکونسن اور پنسلوانیا بے قاعدگی کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کو ووٹوں کی گنتی کے دوران مناسب رسائی حاصل نہیں ہے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اچانک نتائج رک جانا دھوکہ ہے اور اس سے دھاندلی کے شکوک پیدا ہو رہے ہیں۔

رپبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن اپنے آپ کو انتخابات میں فاتح تصور نہ کریں۔  3 نومبر کو 8 بجے رات کے بعد ہزاروں غیرقانونی ووٹ آئے۔ اس سے پنسلوانیا اور دیگر ریاستوں میں نتائج تبدیل ہوئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ مبصرین کو ووٹوں کی گنتی کے دوران داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ کھڑکیاں بند کردی گئیں تاکہ مبصرین نہ دیکھ سکیں کہ گنتی کے دوران کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ ڈیموکریٹس انتخابات نہیں جیت سکتے تھے اس لیے ڈاک کا نظام متعارف کرایا۔


متعلقہ خبریں