پی ڈی ایم میں سب کے اپنے اپنے مفادات ہیں، علی محمد خان

ALI MUHAMMAD KHAN

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں 10 ڈرائیورز ہیں جن کے اپنے اپنے مفادات ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے ہم نیوز کے پروگرام ’’صبح سے آگے‘‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان (جی بی) میں پرامن طریقے سے انتخابات کا عمل مکمل ہوا۔ اب پی ٹی آئی نے آگے کام کرنا ہو گا اور گلگت بلتستان کی عوام کو سہولیات فراہم کریں گے۔

علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں 10 ڈرائیورز ہیں جن کو اپنے ہی مفادات کی فکر لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں کون سا بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے ؟ مریم نواز انتخابات کے دنوں میں نواز شریف بیانیے کو ہی دہراتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اختلاف مانے نہ مانے عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے، فردوس عاشق اعوان

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم نواز اور ان کے والد کے اداروں کے خلاف بیانیے کو گلگت بلتستان کی عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ مریم نواز نے گلگت میں عوام سے کہا تھا منتخب حکومت کو گرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے فیصلے  وہاں کی عوام کو کرنے کا حق ہے جبکہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری دونوں کا تجربہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں