لاہورہائی کورٹ کا سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی روکنے کا حکم

بھارتی خاتون کا پاکستانی شہریت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

فائل فوٹو


لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی کا حکومتی نوٹی فکیشن معطل کردیا ہے۔

چیف جسٹس قاسم خان نے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی روکنے کیخلاف کیس کی سماعت کی ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

معزز جج نے استفسار کیا کہ کیا یہ آرٹیکل 25کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ حکومت کا یہ حال ہے کہ اندھا بانٹے ریوڑیاں اور اپنوں کو دے۔

عدالت نے کہا کیا یہ شفاف بڈنگ ہے اس پر تو پہلے اسٹیپ پر شفافیت نہیں رہی۔ کیا یہ سب کچھ سول بیوروکریسی ہی لینے کی حقدار ہے؟ کیا باقی لوگ اس ملک میں کیڑے مکوڑے ہیں۔ یہ آئین کس مرض کی دوا ہے؟

خیال رہے کہ حکومت نے توشہ خانے میں موجود قیمتی تحائف سرکاری اور آرمی افسران کو بیچنے کا فیصلہ کیا تھا۔توشہ خانہ میں موجود 177 قیمتی اشیا کی نیلامی 25 نومبر کو ہونی تھی جس کو عدالت نے رکوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق توشہ خانہ میں موجود لاکھوں روپے کی مالیت کے بریسلیٹ، نیکلس، سونے کی تسبیح، گھڑیاں، انگوٹھیاں، جھمکے، قیمتی ساڑھی و خنجر بھی سرکاری ملازمین کو فروخت کرنے تھے۔

 


متعلقہ خبریں