گلگت بلتستان کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو ووٹ کیسے ملتے ؟ شبلی فراز

ای وی ایم خواب ہے جس کو حقیقت بنانا چاہتے ہیں، شبلی فراز

فوٹو/ فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لیے کچھ نہ کرنے والوں کو ووٹ کیسے ملتے ؟

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے جذبانی بیانات منطق و حقائق سے عاری ہیں۔ حزب اختلاف کو انتخابات کے بعد اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت کو ترک کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کا ایسا رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے اور جمہوریت کا لیکچر دینے والے جمہوری طرز عمل اپنائیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے گلگت بلتستان کی عوام کے ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں ہیں۔ گلگت بلتستان میں تمام سروے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی برتری اور وزیر اعظم عمران خان کو مقبول رہنما دکھا چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم میں سب کے اپنے اپنے مفادات ہیں، علی محمد خان

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں گلگت بلتستان کی عوام کے لیے کچھ نہ کرنے والوں کو ووٹ کیسے ملتے ؟


متعلقہ خبریں