کراچی ائرپورٹ کی لفٹ خراب، غیر ملکی مسافر پھنس گئے

کراچی ائرپورٹ کی لفٹ خراب، غیر ملکی مسافر پھنس گئے

کراچی: شہر قائد میں جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ کی لفٹ اچانک خراب ہونے سے غیر ملکی مسافر لفٹ کے اندر پھنس گئے۔

جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ پر مینٹننس نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز لفٹ خراب ہونے کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، آج منگل کو بھی جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ کی ایک لفٹ اچانک خراب ہوگئی جس کی وجہ سے غیر ملکی مسافر اندر پھنس گئے۔

لفٹ خراب ہونے پر مسافر سات منٹ سے زائد وقت لفٹ میں پھنسے رہے، لفٹ خراب ہونے کے بعد لفٹ کا ایمرجنسی کا بٹن بھی کام نہیں کر رہا تھا جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی مسافروں نے لفٹ خراب ہونے اور بٹن بھی خراب ہونے پر لفٹ میں شور کرنا شروع کر دیا تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے ائر پورٹ پر نصب کیمرے کی مدد سے دیکھا کہ مسافر لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں، جس پر عملہ فوری طور پر لفٹ کے پاس پہنچا اور مسافروں کو لفٹ سے باہر نکالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورہائی کورٹ کا سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی روکنے کا حکم

ائرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد ٹیکنیکل عملے نے فوری طور پر لفٹ کا دروازہ کھولا اور اس میں پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکالا۔

انہوں نے کہا کہ لفٹ کی روزانہ کی بنیادوں پر مینٹننس کی جاتی ہے، آج لفٹ نمبر 2 میں اس وقت خرابی پیدا ہو گئی تھی، جب وہ لیول 1 سے لیول 2 جا رہی تھی۔


متعلقہ خبریں