صرف تعلیم کے شعبے کو بند کرنا مناسب نہیں، سعید غنی

کراچی: اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین احتجاج ختم کرنے پہ آمادہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہر جگہ احتیاط  پر زور دیاجائے، صرف تعلیم کے شعبے کو بند کرنا مناسب نہیں۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی اجلاس میں تمام وزرائے تعلیم نے ایک ہی موقف اختیار کیا، ہم نے تمام شعبوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کی رپورٹ آگئی

میزبان اویس منگل والا اور شفا یوسفزئی سے گفتگو کے دوران سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا صرف تعلیم کے شعبے کو بند کرنا مناسب نہیں ہے، ہر جگہ احتیاط پر زور دیا جائے۔

سعید غنی نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ریسٹورنٹ، کاروبار اور مارکیٹیں چلنے کی بات کریں اور اسکولز پر پابندی کی، اگر باقی شعبوں پر پابندی نہیں تو پھر ہم اسکولز بند کرنے کے حامی بھی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی غیرمقبولیت کی انتہا پر پہنچ چکی ہے، الیکشن کمیشن  خود کو غیر جانب دار  کہہ رہاتھا  لیکن دھاندلی  روکنے میں ناکام ہوا۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ جس دن بلاول بھٹو کا جلسہ موخر ہوا اس دن وفاقی وزرا  گلگت میں موجود تھے اور ان کا جلسہ بھی ہوا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ دن کو جیت اور رات کو شکست کی خبر موصول ہوئی، دھاندلی تو ہوئی تھی اور ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو انفرادی سطح پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط لازمی ہے۔

میزبان اویس منگل والا اور شفا یوسفزئی سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ گزشتہ روز این سی او سی اجلاس میں کورونا سے بچاؤ کے اقدامات پر بات ہوئی، پاکستان میں دیگر ممالک کے نسبت کورونا کیسز کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

ان کا کہنا تھا کہ نیشن کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) ایک غیر جانب دار ادارہ ہے جو قومی مفاد میں بات کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں