رونا لیلیٰ نے زندگی کی 68 بہاریں دیکھ لیں

رونا لیلیٰ نے زندگی کی 68 بہاریں دیکھ لیں

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سدا بہار گلوکارہ رونا لیلیٰ نے زندگی کی 68 بہاریں دیکھ لی ہیں۔

رونا لیلیٰ نے کئی پاکستانی فلموں میں آواز کا جادو جگایا، انہوں نے فنی کریئر کا آغاز 1965 میں پاکستانی فلم جگنو سے کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: خوشبو اور محبتوں کی شاعرہ پروین شاکر کی پچیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پانچ دہائیوں پر مشتمل میوزیکل کریئرر میں رونا لیلیٰ نے بے شمار گیت گائے۔ رونا لیلیٰ نے بنگالی ، اردو ، پنجابی ، سندھی اور عربی سمیت 17 زبانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ۔

انہوں نے پلے بیک سنگر احمد رشدی کے ساتھ متعدد دوگانے گائے ۔ تین روز میں تیس گانے ریکارڈ کروانے پر رونا لیلیٰ کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں بھی شامل ہے ۔ وہ ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ بنگلہ دیش میں مقیم ہیں ۔

رونا لیلیٰ 17 نومبر 1952 کو بنگلہ دیش میں پیدا ہوئیں، ابتدا میں رقص میں دلچسپی کے باعث انہوں نے کتھک ڈانس کی کلاسیں بھی لیں مگر بعد ازاں موسیقی سے رغبت کے باعث انہوں نے گلوکاری سے ناطہ جوڑ لیا۔

1966 میں ان کا ریلیز ہونے والا گیت ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار عرفان خان انتقال کر گئے

رونا لیلیٰ کے مشہور نغموں میں میرا بابو چھیل چھبیلا، جب ہم نہیں ہوں گے، یہ ادا یہ ناز یہ انداز آپ کا، کاٹے نہ کٹے رے رتیاں، سیاں جی کےنینوں سے، دل دھڑکے میں تم سےکیسے کہوں شامل ہیں۔

رونا لیلیٰ کی احمد رُشدی کےساتھ جوڑی بہت مقبول ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں