سونے کے تاجروں کے قتل میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

سونے کے تاجروں کے قتل میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

لیہ: ضلع لیہ کے تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے سونے کا کاروبار کرنے والے 2 تاجروں کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث گروہ کے 8 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سید ندیم عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25 روز قبل صرافہ بازار میں ملتان سے آئے سونے کے 2 تاجروں محمد اعظم اور وحید الرحمان کو قتل کر کے 1 کلو سونا اور 3 کلو چاندی لوٹنے والے گروہ کے 8 ارکان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان سے 83 لاکھ روپے مالیت کا 828 گرام سونا اور 3 کلو چاندی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے 3 موٹر سائیکل اور 7 پسٹل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ملتان: مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر ملزمان کی فائرنگ، ہوٹل منیجر زخمی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہکے مطابق ملزمان امتیاز اور عثمان کا تعلق بہاولپور؛  زاہد کا رحیم یار جبکہ خان مہران، علی احمد، اختر، عدنان اور ذوالقرنین کا تعلق کوٹ سلطان سے ہے۔

ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس کے مطابق ملزمان نے واردات سے پہلے جائے وقوعہ پر 3 دفعہ ریہرسل بھی کی۔ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں

ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس نے ملزمان کو گرفتار کرنے والے ٹیم میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق گزشتہ روز چونیاں میں زمین کے جھگڑے پر بھیتجے نے چچا سمیت چار چچاز زاد بھائیوں کو قتل کردیا تھا۔

افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں بونگی کلیاں آلہ آباد میں پیش آیا تھا، جہاں چودہ ایکٹر اراضی کے تنازعے پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا اور چار چچاز زاد بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ جاں بحق افراد میں کلیم، ندیم، زاہد، شاہد اور والد امین شامل تھے۔


متعلقہ خبریں