امریکہ کا افغانستان اور عراق سے مزید فوج نکالنے کا فیصلہ


واشنگٹن: امریکہ نے افغانستان اور عراق سے امریکی فوجیوں کے مزید انخلا کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پینٹاگون نے کمانڈروں کو افغانستان اور عراق سے 2 ہزار 500 فوجیوں کی واپسی کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی جریدہ فارن پالیسی کے مطابق 2 ہزار فوجی افغانستان اور 500 عراق سے واپس بلائے جائیں گے۔ اس وقت افغانستان میں 4 ہزار 500 اور عراق میں 3 ہزار امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔

امریکی جریدے کے مطابق 15 جنوری تک فوج میں کمی مکمل کرلی جائے گی تاہم فوج واپس بلانے کا حتمی فیصلہ وائٹ ہاوَس کرے گا اور رواں ہفتے کے آخر تک فوجیوں کی واپسی کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے نے کہا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاف اب بھی مشروط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے مزید امریکی فوجیوں کے انخلاف کا انحصار تشدد میں کمی اور فروری میں طالبان کے ساتھ طے پائی گئیں دیگر شرائط پر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان صوبے بدخشاں میں طالبان کا حملہ، 12 پولیس اہلکار ہلاک

جنرل مارک ملے کا کہنا تھا کہ ہم سوچ سمجھ کر اور ذمہ داری کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ ان شرائط کے ساتھ ختم کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں افغانستان میں داؤ پر لگے ہوئے امریکہ کے اہم قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی ضمانت دیں۔


متعلقہ خبریں