مؤثر اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پایا، مشیر خزانہ

مؤثر اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پایا، مشیر خزانہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ہم نے مؤثر اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پایا ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط کے لیے مشکل فیصلے کیے۔ پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں سیاسی استحکام نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے احساس پروگرام کے تحت شفاف انداز میں مستحقین میں مالی امداد تقسیم کیں اور ہم معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کورونا صورتحال میں پسماندہ طبقے کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیح تھی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے آنے کے بعد پرائیوٹ سیکٹر سمیت ایکسپورٹرز کو فائدا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ اجلاس: گنے کی کم ازکم امدادی قیمت 200 روپے فی من کرنے کی منظوری

انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں کے معاملات میں حکومتی مداخلت کو ختم کرنا ہو گا۔ معاشی ترقی میں پرائیوٹ سیکٹر کا کردار اہم ہے۔

گزشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ ہماری معیشت اوپر جا رہی ہے اور چاروں طرف سے ہمیں معیشت کی اچھی خبریں آرہی ہیں۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار ٹن گندم ریلیز ہو رہی ہے جبکہ ملک میں 20 سے 22 لاکھ ٹن گندم کم پیدا ہوئی لیکن ملک میں اس وقت گندم کی کوئی کمی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت ملی تو ایک بحرانی کیفیت تھی۔ مجبوراً ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ ہماری حکومت نے برآمدات میں اضافہ کیا اور کمزور طبقے کیلئے تاریخی پیکج دیے۔


متعلقہ خبریں