لاہور کے تھانے کو ایک کروڑ سے زائد بجلی کا بل موصول


لاہور: لیسکو کی جانب سے تھانہ نولکھا کو ایک کروڑ 4 لاکھ روپے کا بل جاری کر دیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق تھانہ نولکھا کو بل کی ادائیگی کی آخری تاریخ 20 نومبر دی گئی ہے اور بل جمع نہ کرانے کی صورت میں پولیس کو بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

نولکھا پولیس نے ایک کروڑ روپے سے زائد بجلی کے بل سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ محکمے کی جانب سے اقساط میں بل جمع کرایا جائے گا۔ یہ کافی عرصے سے ڈیفیکٹو بل چلتا آ رہا ہے بل ٹھیک کرا کر ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئین پر عمل نہ ہوا تو حکومت کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے، عدالت

ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 35 سے زائد سرکاری محکمے لیسکو کے نادہندہ نکلے ہیں اور ان سرکاری محکموں نے 4 ارب سے زائد کی رقم ادا کرنی ہے۔ لیسکو نے بلز کی وصولیاں شروع کر دی ہیں۔

اس ضمن میں محکمہ اوقاف کو بھی چند روز قبل ایک نوٹس بھجوایا گیا تھا جس میں ایک کروڑ 94 لاکھ زائد کے بل کی ادائیگی کا کہا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں