شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کیخلاف نیب ریفرنس دائر

فوٹو: فائل


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔

نیب لاہور نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران، داماد عمران علی یوسف، انکی کمپنی اور سابق سی ای او وسیم اجمل کیخلاف احتساب عدالت لاہور میں ریفرینس دائر کردیا۔  رابعہ عمران اور انکے شوہر سمیت دیگر پر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

نیب کیجانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ عمران علی، رابعہ عمران سمیت دیگر کے باعث قومی خزانے کو 37 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔

نیب ریفرینس کے مطابق صاف پانی واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مد میں 13 کروڑ سامان کی مہنگے داموں خریدری میں 13 کروڑ 32لاکھ، سولر ورک کی مد میں 8 کروڑ سولہ لاکھ جبکہ شہباز شریف کے داماد کے پلازے میں صاف پانی آفس کی رینٹ کی مد مین دو کروڑ 47 لاکھ کا نقصان قومی خزانے کو پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے صاف پانی سییملنٹری ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے احتساب عدالت نمبر پانچ کو بھیج دیا جہاں اس پر نو دسمبر کو سماعت ہو گی۔

خیال رہے کہ نیب کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری دستاویزات کے مطابق پتوکی کے دودھ فروش محمد ذیشان کے اکاؤنٹس سے ایک لاکھ تریسٹھ ہزار ڈالر سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔

محمد ذیشان کی جانب سے نیب کو دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2007 میں ان کے نام سے انگلینڈ سے لاکھوں روپے سلمان شہباز کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئے اس بارے میں کچھ خبر نہیں ہے ، اپنی زندگی میں صرف ایک بار وزٹ ویزے پر دبئی جا چکا ہوں۔

محمد ذیشان کا کہنا تھا کہ ان کا شہباز شریف یا ان کی فیملی کے کسی فرد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں