سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

سونے قیمت

کراچی: صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار800 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت  386 روپے کمی کے بعد 96 ہزار 708 روپے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار350 روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت  171 روپے کمی کے بعد 96 ہزار322 روپے ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ  ہماری معیشت اوپر جا رہی ہے، چاروں طرف سے ہمیں معیشت کی اچھی خبریں آرہی ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار ٹن گندم ریلیز ہورہی ہے۔ ملک میں 20 سے 22 لاکھ ٹن گندم کم پیدا ہوئی۔ ملک میں اس وقت گندم کی کوئی کمی نہیں ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ جب حکومت ملی تو ایک بحرانی کیفیت تھی۔ مجبوراً ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ ہماری حکومت نے برآمدات میں اضافہ کیا اور کمزور طبقے کیلئے تاریخی پیکج دیے۔

مزید پڑھیں: ملکی معیشت مستحکم ہو گئی ہے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے معیشت کو دھچکا لگا۔ معاشی بحران کی کیفیت کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ کورونا کے دوران ایک کروڑ 50 لاکھ لوگوں کو رقم دی گئی۔


متعلقہ خبریں