قذافی اسٹیڈیم لاہور کے سابق ہیڈ کیوریٹر حاجی بشیر احمد انتقال کر گئے


لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور کے سابق ہیڈ کیوریٹر حاجی بشیر احمد حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

ہم نیوز کے مطابق 79 سال حاجی بشیر لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سنٹر میں پیچز تیار کرتے تھے۔ وہ 1958 میں بطور گراونڈ مین پی ڈبلیو ڈی کے ساتھ منسلک ہوئے تھے۔

حاجی بشیر احمد 1974 سے 2017 تک پی سی بی کے ملازم رہے۔ انہوں نے اپنی انتھک محنت کی بدولت ایک گراؤنڈزمین سے لے کر پی سی بی کے ہیڈ کیوریٹر کا سفر طے کیا۔

پی سی بی کی 187 کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ دستخط کرنے کی تصدیق

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حاجی بشیر کے انتقال پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں