فضل الرحمان نے محسن داوڑ کو آئندہ پی ڈی ایم اجلاس میں شریک ہونے سے روک دیا


اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے محسن داوڑ کو آئندہ پی ڈی ایم اجلاس میں شریک ہونے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق تنظیمی ڈھانچہ بنانے کے دوران محسن داوڑ سے مولانا فضل الرحمان نے سوال کیا کہ آپ پی ڈی ایم کےاجلاس میں کس سیاسی جماعت سےشریک ہوتےہیں؟

انہوں نے کہا کہ آپ کی جماعت پی ٹی ایم سیاسی جماعت نہیں،نہ ہی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی پارٹی آپ کو تسلیم بھی نہیں کرتی اور آپ سےلاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے۔

حکومت مخالف تحریک کی رفتار کو تیز کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان

اس موقع پر اجلاس میں موجود تمام دیگر پارٹیوں نے اپنے مشترکہ جواب میں کہا کہ ہم نے محسن داوڑ کو اجلاس میں آنے کی دعوت نہیں دی۔

جس پر محسن داوڑ نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت سےشریک ہوتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے محسن داوڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آپ کے سربراہ شریک ہوتے تو بات قابل قبول تھی، آپ آئندہ اجلاس میں شرکت نہ کریں۔


متعلقہ خبریں