شاہد خاقان عباسی کی عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد



اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست کی تھی۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے کیمرے کمرہ عدالت میں لانے سے روکتے ہوئے درخواست مسترد کی۔

قبل ازیں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ ان کے خلاف چارج شیٹ میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں صرف رام کہانیاں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ چارج شیٹ میں صرف ایک چارج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن ریڈلائن کراس کر چکی ہے، ملیکہ بخاری

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتی کارروائی دکھانے کی درخواست  کی تھی۔  درخواست دائرکی تھی کہ عدالتی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیا عوامی ووٹ سے  منتخب ہونا خلاف ورزی ہے؟ ملک میں کرپشن عروج پر ہے۔

سینئر ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں سے نہیں گھبراتے کیونکہ ہم حق پرہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیمرے لگائیں اور عوام کو دکھائیں کون سی چارج شیٹ لگائی ہے، سیاستدانوں کی بے عزتی کرنے کیلئے الزامات کی فہرست لگائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل این جی ریفرنس: شاہد خاقان عباسی کیخلاف فوری فرد جرم عائد کرنے کی نیب کی استدعا مسترد

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات وہاں ہوتی ہیں جہاں الیکشن  قاعدے کی پاسداری  کی جاتی ہو، کیا وزیر اعظم ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے؟


متعلقہ خبریں